ہم اسٹائل ایوارڈز، علیزے شاہ کو تنقید کا جواب دینا یاد آگیا

سوشل میڈیا صارفین نے نئی تصویر پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کو اتنے دنوں بعد ہم اسٹائل ایوارڈز میں خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دینے کا خیال آگیا۔ اداکارہ نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ پیغام شیئر کردیا۔

علیزے شاہ کو ہم اسٹائل ایوارڈز میں خود پر ہونے والی تنقید اتنے دنوں بعد بری لگی۔ سوشل میڈیا صارفین کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کردی اور بند الفاظ میں مداحوں کو کرارا جواب دے دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

یہ بھی پڑھیے

ساحر علی بگا نے علیزے شاہ کو بھی گلوکارہ بنادیا

سوشل میڈیا صارفین بھی کہاں باز آنے والے تھے، انہوں نے نئی تصویر پر بھی اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ کسی نے لکھا کہ اس طرح تصویر کھنچوانے سے آپ کترینہ کیف نہیں لگ رہیں تو کسی نے علیزے شاہ کا جملہ خود انہی کے منہ پر دے مارا۔

شوبز انڈسٹری میں بھی علیزے شاہ کو متعدد ہدایتکار ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث ناپسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں معروف ہدایتکار و اداکار یاسر نواز نے احسن خان کے پروگرام میں علیزے شاہ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن میں کام کرکے بہت پچھتائے تھے۔

علیزے شاہ نے کچھ عرصہ قبل ہی گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ گانا گایا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

واضح رہے کہ ان دنوں علیزے شاہ کا کوئی پروجیکٹ بھی مداحوں میں مقبول نہیں ہورہا۔ رمضان المبارک کا خصوصی ڈرامہ سیریل تانا بانا بھی فلاپ ہوگیا تھا۔

متعلقہ تحاریر