چڑیلیں امریکا پہنچنے والی ہیں

ثروت گیلانی اور یاسرہ رضوی نے چڑیلز کے حوالے سے پوسٹ شیئر کیں۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم ذی فائیو پر نشر ہونے والی سیریز چڑیلز 16 جولائی کو امریکا میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔

ہمارے ملک میں جو خواتین حقوق کی بات کرتی ہیں اور اپنے فیصلوں میں بہادری کا مظاہرہ کرتی ہیں انہیں عام طور پر پسند نہیں کیا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل 4 خواتین کی اپنے حقوق کی جنگ سے متعلق کہانی ذی فائیو پر نشر ہوئی جس میں پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی، نمرہ بچہ، یاسرہ رضوی  اور مہر بانو نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سیریز کو پاکستان اور بھارت میں بےحد پسند کیا گیا۔ چڑیلز کی کامیابی کے بعد اب سے 16 جولائی کو ذی فائیو یو ایس اے پر ریلیز کیا جائے گا۔

یاسرہ رضوی نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں چڑیلز کی شوٹنگ کے دوران ثروت گیلانی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

یہ بھی پڑھیے

ایک جھوٹی لو اسٹوری جس میں سب سچ ہے

ثروت گیلانی نے اس حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)

چڑیلز کے دلچسپ کردار

نمرہ بچہ نے سیریز میں بتول کا کردار نبھایا ہے جوکہ 20 سال بعد جیل سے رہا ہوئی ہے۔

ثروت گیلانی کے کردار کا نام سارہ ہے جو وہ ایک وکیل ہے اور  لیکن اس نے اپنے کیریئر کو  چھوڑ کر ایک مثالی بیوی اور  بہو بننے کو ترجیح دی۔ ثروت گیلانی نے اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ  اگر سارہ اپنے شوہر کو نہ پکڑتی تو وہ شاید اپنی ساری عمر اسی طرح گزار دیتی۔

یاسرہ رضوی کے کردار کا نام جگنو چوہدری ہے۔  وہ ایک  ایونٹ مینیجر ہے لیکن اس کا کاروبار ڈوب رہا ہے جس سے وہ پریشان ہے۔

اداکارہ مہربانو کو ایک ایسی لڑکی کا کردار دیا گیا جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے۔ جس کے اندر کچھ کر دکھانے کا جنون ہے، اسے باکسنگ کا شوق ہے لیکن والد اجازت نہیں دیتے۔

متعلقہ تحاریر