عید کے خصوصی ڈرامے اور ٹیلی فلمز

صنم جنگ، یاسر نواز اور حنا الطاف سمیت متعدد اداکار عید کی خصوصی ٹیلی فلمز میں نظر آئیں گے۔

پاکستان میں کرونا کے باعث فلمز تو بننا بند ہوگئی ہیں ایسے میں بڑے اداکاروں نے ڈراموں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ عید قرباں پر بھی خصوصی ڈرامے اور ٹیلی فلمز پیش کی جائیں گی جن میں معروف اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اس عید پر ٹی وی دیکھنے والے صارفین ہوجائیں تیار، بڑی عید پر بڑے مزے کے ڈرامے نشر کیے جائیں گے۔ پاکستانی اداکارہ صنم جنگ کی عید ٹیلی فلم سے ٹی وی اسکرینز پر واپسی ہورہی ہے۔ رمضان المبارک کے خصوصی ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار ارسلان نصیر صنم جنگ کے مدمقابل اداکاری کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arslan Naseer (@cba.arslan.naseer)

یہ بھی پڑھیے

چڑیلیں امریکا پہنچنے والی ہیں

معروف اداکار شہروز شبزواری اور صبور علی بھی عید پر کامیڈی ڈرامے مسٹر اینڈ مسز چوزہ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari)

پاکستان کی سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے، خوبرو اداکارہ عید کی خصوصی ٹیلی فلم میں اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

میٹھی عید پر نشر کیے جانے والے ڈرامے اف یہ بیویاں کا دوسرا حصہ عید قربان پر پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے میں اس مرتبہ معروف اداکار و میزبان یاسر نواز، ندا یاسر اور شائستہ لودھی کے علاوہ اداکارہ صاحبہ بھی نظر آئیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Industry News (@pakista378)

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف بھی بکرا عید پر ہم ٹی وی کے خصوصی ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ تحاریر