عید پر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر کیا دیکھیں؟

حسین دلربا اور دی انٹرن سمیت متعدد دلچسپ سیریز اور فلمز نیٹ فلکس پر موجود ہیں۔

عید قرباں پر جہاں مختلف ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرامز نشر کیے جائیں گے وہیں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی کئی دلچسپ فلمیں موجود ہیں جنہیں عید کی چھٹیوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

حسین دلربا

انڈین فلم حسین دلربا میں اداکارہ تاپسی پنوں نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ یہ فلم پاکستان میں عید پر بھی نیٹ فلکس کی ٹرینڈنگ لسٹ میں شامل ہے۔ فلم کی کہانی رانی کے گرد گھومتی ہے جس پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام ہوتا ہے۔ مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی وجہ سے اسے روزانہ پولیس اسٹیشن کا رخ کرنا پڑتا ہے لیکن چالاک رانی کئی ماہ تک پولیس کو الجھائے رکھتی ہے۔ فلم کے ڈائیلاگز بہت دلچسپ ہیں جبکہ تاپسی پنوں کی اداکاری کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ تاپسی پنوں پروڈیوسر بن گئیں

دی انٹرن

سال 2015 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم دی انٹرن کو اب نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم میں اداکار رابرٹ ڈی نیرو اور این ہیتھ وے نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک 70 سالہ ریٹائرڈ  شخص  کے گرد گھومتی ہے جو بوریت کے باعث آن لائن فیشن اسٹور میں بطور انٹرن نوکری کرتا ہے۔

رے

انڈین سیریز رے مختلف کہانیوں پر مبنی ہے جس میں جرائم کی دنیا کے کئی راز افشاں کیے گئے ہیں۔ تمام کہانیوں میں بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی مختلف روپ اور کرداروں میں موجود ہیں۔

دی افریقن ڈاکٹر

فلم کی کہانی کانگو سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کے گرد گھومتی ہے جو کہ اپنے خاندان کے ہمراہ فرانس کے ایک گاؤں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے منتقل ہوتا ہے لیکن اسے تعصب کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر