شمعون عباسی کی ’کراچی ڈویژن‘ ریلیز

کراچی ڈویژن گینگ وار کے تناظر میں بنائی گئی سیریز ہے۔

پاکستانی اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کی کراچی کے حالات پر مبنی سیریز کراچی ڈویژن او ٹی ٹی پلیٹ فارم اسٹارز پلے پر ریلیز کردی گئی۔

بڑے شہر کے مسائل بھی بڑے ہوتے ہیں۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور یہاں روزانہ جرائم کے متعدد واقعات سننے کو ملتے ہیں۔ انہی سچے واقعات پر فلمیں اور ڈرامے بنائے جاتے ہیں۔ کراچی کے جرائم پر متعدد فلمز، ڈرامے اور سیریز بن چکی ہیں۔ لال کبوتر، نامعلوم افراد اور مالک نے خوب کامیابیاں سمیٹیں۔ اب او ٹی ٹی پلیٹ فرامز پر بھی کراچی کے جرائم سے متعلق مواد نشر کیا جارہا ہے۔

شمعون عباسی کی کراچی کے حالات پر مبنی سیریز کراچی ڈویژن او ٹی ٹی پلیٹ فارم اسٹارز پلے پر ریلیز کردی گئی ہے۔ کراچی ڈویژن گینگ وار کے تناظر میں بنائی گئی سیریز ہے جس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ تاپسی پنوں پروڈیوسر بن گئیں

شمعون عباسی اس سے پہلے بھی کئی ایکشن فلمز میں کام کرچکے ہیں جن میں دُرج، وار، گم اور ڈھائی چال شامل ہیں۔ شمعون عباسی کو اس قسم کی فلموں میں بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

سیریز میں شمعون عباسی نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ ان کے ہمراہ حسام خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شوٹنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassam Khan (@hassamkhan_90)

Facebook Comments Box