متھیرا ایک مرتبہ پھر تنقیدکی زد میں

نامناسب تصویر پوسٹ کرنے پر صارفین بےباک میزبان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

پاکستان کی بےباک میزبان متھیرا اکثر اپنے لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں مگر اس مرتبہ تو انہوں نے حد ہی کردی۔ میزبان نے اپنی نامناسب تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے متھیرا کے لباس پر تنقید کے ساتھ ساتھ ان کی ذات کو بھی گھٹیا تبصروں سے نوازنا شروع کردیا۔

گزشتہ روز متھیرا نے انتہائی چست لباس میں اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی  کے موضوع پر بات کی تھی۔ نامناسب تصویر پوسٹ کرنے پر صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mothira M. (@real_mathira)

یہ بھی پڑھیے

نورا فتحی کا کم کارڈیشین اور متھیرا کو چیلنج

صارف کامی خان نے متھیرا کی تصویر پر غلیظ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ متھیرا کا بیٹا بڑا ہوکر اپنی ماں کی تصاویر سے جنسی تسکین حاصل کرے گا۔

صارف کے بے ہودہ جواب پر متھیرا نے صارف کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ تمہارے جیسے بیٹے کو جنم دینے والی ماں پر افسوس ہے۔ میرا بیٹا خواتین کی عزت کرنا جانتا ہے اور لباس کی بنیاد پر ان کے کردار کو نہیں پرکھتا۔

متھیرا نے مزید کہا کہ مجھے آپ کے بچوں  کے ساتھ ہمدردی ہے۔ جو شخص اپنی ماں کے بارے میں ایسے خیالات رکھ سکتا ہے، وہ اپنی بیٹیوں پر بھی بری نگاہ رکھے گا۔ اداکارہ نے صارف کو کوڑے دان کا لقب دے ڈالا۔

Facebook Comments Box