نام کے بجائے کردار سے یاد کیا جانا زیادہ پسند ہے،عدنان ٹیپو

پاکستانی اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ انہیں اپنے نام کے بجائے کردار سے یاد کیا جانا زیادہ پسند ہے۔

عدنان شاہ ٹیپو کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی دیکھنے والے صارفین کی یاداشت کمزور ہوتی ہے اور وہ کسی بہترین کردار نبھانے والے اداکار کو اسی نام سے منسوب کردیتے ہیں۔ عدنان شاہ نے کہا کہ اسی لیے وہ ہمیشہ منفرد کرداروں کو ترجیح دیتے ہیں۔

عدنان شاہ نے اپنا کیریئر 1999 میں شروع کیا۔ ابتداء میں انہوں نے کامیڈی کی لیکن آہستہ آہستہ وہ منفرد کرداروں میں دکھائی دینے لگے۔ عدنان ٹیپو کو شہرت 2001 میں مزاحیہ ڈرامہ سیریل سب سیٹ ہے سے ملی۔

عدنان شاہ نے نیوز 360 سے مزید کیا کہا دیکھیے اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

ویب سیریز کی وجہ سے موضوعات میں اضافہ ہوا ہے، ژالے سرحدی

Facebook Comments Box