جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک میں قربتیں بڑھنے لگیں

جوڑے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو لاکھوں مداح پسند کررہے ہیں۔

امریکا کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی روڈرگیوز سے منگنی ختم کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ساتھی اداکار بین ایفلیک سے قربتیں بڑھا لی ہیں۔ جوڑے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو لاکھوں مداح پسند کررہے ہیں۔

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے 2002 میں منگی کی تھی۔ ایک سال ساتھ رہنے کے بعد تلخیاں پیدا ہوئیں تو دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ جینیفر لوپیز 3 شادیوں اور ایک منگنی ختم کرنے کے بعد اپنی 52ویں سالگرہ پر ایک مرتبہ پھر ساتھی اداکار بین ایفلک کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ جوڑے کی طرف سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

عامر خان طلاق پر خوش

جینیفر لوپیز نے نجی تصاویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی سے بھرپور لطف اندوز ہورہی ہیں۔ جوڑے کے لاکھوں مداح جہاں ان کی تصاویر کو پسند کررہے ہیں وہیں کچھ ناقدین فنکارا کی مخالفت میں بھی سامنے آئے۔

جینیفر لوپیزاور بین ایفلیک کے درمیان دوسری مرتبہ تعلقات اس وقت استوار ہوئے جب اداکارہ نے مارچ 2021 میں اپنے منگیتر روڈرگیوز سے منگنی ختم کی تھی۔

Facebook Comments Box