ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی رخصتی کب ہوگی؟

ذوالقرنین نے بتایا کہ ان کا اور کنول آفتاب کا نکاح سادگی سے ہوچکا ہے۔

ٹک ٹاک کی معروف جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب نے عید پر خصوصی شو میں میزبان فضا علی کو بتایا کہ ان دونوں کا نکاح ہوگیا ہے لیکن رخصتی ایک سال بعد ہوگی۔

ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر صارفین کا دل جیتنے والے ذوالقرنین اور کنول آفتاب نے جی این این کے عید کے خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اپنی شادی سے متعلق اہم بیان بھی دیا۔ عید شو میں میزبان فضا علی نے سوشل میڈیا پر جوڑے کے نکاح کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کے بارے میں سوال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک میں قربتیں بڑھنے لگیں

ذوالقرنین نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا اور کنول آفتاب کا نکاح انتہائی سادگی سے گھر پر ہوا تھا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ شادی دھوم دھام سے کرنے کی خواہش ہے جوکہ کرونا کے باعث ابھی ممکن نہیں۔ بیرون ملک مقیم والدین جب اگلے سال پاکستان آئیں گے تو رخصتی کی تقریب سجائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ذوالقرنین اور کنول آفتاب رواں برس 4 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Facebook Comments Box