بالی ووڈ نے ملکہ ترنم کے گانے کا ری مکس بنالیا

ظالمہ کی ویڈیو میں معروف ڈانسر نورا فتحی نے جلوے دکھائے ہیں۔

بالی ووڈ فلم بھج کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا جوکہ ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے ظالمہ کا ری میکس ہے۔ کوکا کالا کے بینر تلے لانچ کیے جانے والے اس گانے کی ویڈیو میں انڈیا کی معروف ڈانسر نورا فتحی نے جلوے دکھائے ہیں۔

بالی ووڈ میں پاکستانی گانوں کو کاپی کرنے کا رجحان بہت پرانا ہے۔ اس مرتبہ بھارت کی جانب سے ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے ظالمہ کا ری میکس بنایا گیا ہے۔ ظالمہ کوکا کولا پلا دے کی ویڈیو میں نورا فتحی رقص کرتے دکھائی دے رہی ہیں۔ معروف ڈانسر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گانے کی ویڈیو شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ نے بھج کی بھجیا بنادی

گانے میں بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ کوکا کولا کے تعاون سے ریلیز کیے جانے والے اس گانے کو گنیش آچاریہ نے کوریو گراف کیا ہے۔ فلم بھج سن 1971 کی پاک ہند جنگ پر مبنی فلم ہے جس میں اجے دیوگن کے علاوہ سنجے دت ، سوناکشی سنہا ، نورا فاتحی اور شرد کیلکر بھی موجود ہیں۔

واضح رہے بھج کا ٹریلر لانچ ہونے پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر فلم کا بہت مذاق اڑایا تھا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ فلم میں ملکہ ترنم نور جہاں کے مشہور گانے کا ری مکس ڈالا گیا ہے تاکہ مداحوں کو فلم میں دلچسپی پیدا ہو۔ بالی ووڈ فلم 13 اگست کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ تحاریر