علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلا کی سوشل میڈیا پر جنگ

امبرین قریشی نے کہا کہ ایمان مزاری جو بات کررہیں ہیں اس پر خود بھی عمل کرلیا کریں۔

پاکستانی اداکار عثمان مختار کے ہراسگی سے متعلق بیان پر علی ظفر نے ردعمل دیا تو میشا شفیع کی وکیل ایمان مزاری اور علی ظفر کے وکیل امبرین قریشی سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے لکھا کہ عثمان مختار کے معاملے نے انہیں اس وقت کی یاد دلائی ہے جب انہیں دھمکیاں دی گئی تھیں اور مختلف کمپنیوں سے ہونے والے معاہدوں سے دور رہنے کے لیے بلیک میل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

شفا یوسفزئی اور اسد طور کا معاملہ میشا اور علی ظفر جیسا ہے؟

علی ظفر کی ٹوئٹ پر گلوکارہ میشا شفیع کی وکیل اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے لکھا کہ ہراسگی کے الزامات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ ابھی تک مقدمے کی سماعت ہی نہیں ہوئی اور کسی پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر باتیں کی جارہی ہیں۔

ایمان مزاری کے جواب پر علی ظفر کی وکیل امبرین قریشی میدان میں آگئیں۔ انہوں نے ایمان مزاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون جو بات کررہیں ہیں اس پر خود بھی عمل کرلیا کریں۔ صرف بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ امبرین قریشی نے ایمان مزاری پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے علی ظفر کے مقدمے میں اپنی والدہ اور وفاقی وزیر شیریں مزاری کے ذریعے ایف آئی اے کے آفیسر کو معطل کروایا۔

متعلقہ تحاریر