ہم ٹی وی نے ’پری زاد‘ اور ’لاپتہ‘ نشر کردیئے

احمد علی اکبر نے پری زاد کا مرکزی کردار نبھایا ہے جوکہ سانولی رنگت کے باعث احساس کمتری کا شکار ہوتا ہے۔

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’ہم انٹرٹینمنٹ‘ کی جانب سے 2 نئے ڈرامے ’لاپتہ‘ اور ’پری زاد‘ آن ایئر کردیئے گئے ہیں۔ دونوں ڈراموں کو ناظرین کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔

خضر ادریس کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ میں اداکارہ عائزہ خان اور سارہ خان سمیت اداکار علی رحمان خان اور گوہر رشید مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔ ڈرامے کی کہانی دو کزنز فلک اور گیتی کے گرد گھومتی ہے، یہ دونوں لڑکیاں اپنے کزن شمس کو پسند کرتی ہیں لیکن شمس کا جھکاؤ گیتی کے بجائے فلک کی طرف ہوتا ہے۔ ڈرامے میں گیتی کا کردار عائزہ خان نے جبکہ فلک کا کردار سارہ خان نے ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈرامہ سیریل ’لاپتہ‘ اور ’پری زاد‘ کے ٹیزر منظر عام پر

لاپتہ میں ٹک ٹاکر کے روپ میں نظر آنے والی عائزہ خان کی اداکاری کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ’پری زاد‘ سے اداکار احمد علی اکبر 2 سال بعد ڈراموں میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے ڈرامے میں پری زاد کا مرکزی کردار نبھایا ہے جوکہ اپنی سانولی رنگت کے باعث احساس کمتری کا شکار ہوتا ہے۔

 

پری زاد میں اداکارہ عشنا شاہ، عروہ حسین اور صبور علی سمیت دیگر مشہور شخصیات موجود ہیں۔ شہزاد کشمیری کی ہدایتکاری میں بننے والے اس ڈرامے کی کہانی معروف مصنف ہاشم ندیم خان نے لکھی ہے۔

Facebook Comments Box