علی ظفر پاک چین دوستی کے سفیر

علی ظفر چینی زبان میں اپنا گایا گیا گانا دوبارہ سب کو سنا کر چھاگئے۔

پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ کے حوالے سے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف گلوکار علی ظفر نے چینی گلوکارہ کے ساتھ پاک چین دوستی سے متعلق گانا دل چرا لیا تم نے گایا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گانے کی ویڈیو شیئر کی۔

پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 94 ویں سالگرہ یکم اگست کو ہے، جس کے حوالے سے جی ایچ کیو میں شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔ تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ سمیت چینی سفارتی حکام نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر علی ظفر کا نغمہ ریلیز

پاکستان کے سول ایوارڈ  یافتہ گلوکارعلی ظفر اپنے نغموں سے پورے ملک کا دل جیتنے کے بعد اب پاک چین دوستی کے سفیر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں علی ظفر نے چینی گلوکارہ ژیانگ منکی کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سر ملائے اور پاک چین دوستی سے متعلق گانا دل چرا لیا تم نے گایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے موقعے کی مناسبت سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گانے کی ویڈیو شیئر کی۔

واضح رہے علی ظفر نے چینی گلوکارہ کے ساتھ یہ گانا دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر جاری کیا تھا۔

Facebook Comments Box