سینما اور تھیٹرز کا نیٹ فلکس کو زور کا جھٹکا

اعدادشمار کے مطابق او ٹی ٹی کے موجودہ صارفین کی تعداد 209 ملین جبکہ ڈزنی پلس کے صارفین کی تعداد 104 ملین ہے۔

عالمی وبا میں کمی کے بعد سینما ہالز اور تھیٹرز کھلنے کے ساتھ ہی امریکا اور کینیڈا میں نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں 4 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ توقع کی جارہی تھی کہ اس سال کے آخر میں صارفین کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوجائے گا۔ صارفین کی تعداد میں کمی کے بعد سرمایہ کاروں نے شکوک و شہبات کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم کمپنی نے پیش گوئی کی تھی کہ تیسری سہ ماہی میں اس کے صارفین کی تعداد میں 3.5 ملین صارفین کا اضافہ ہو جائے گا۔ صارفین کی تعداد میں تیزی ہوتی ہوئی کمی نے سرمایہ کاروں کو مایوسی میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شوبز انڈسٹری او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کا رخ کرنے لگے

تجزیہ کاروں نے کرونا وباء کے دوران صارفین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کہا تھا کہ تیسری سہ ماہی میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم میں مزید 5.9 ملین صارفین شامل ہو جائیں گے۔

ڈیٹا کمپنی امپیئر کے مطابق ڈیڑھ سال کے عرصے میں ڈزنی ، ایپل ، وارنر میڈیا ، کام کاسٹ اور دیگر نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم شروع کررکھے ہیں جبکہ نیٹ فلکس نے صارفین کے لیے 100 سے زیادہ اسٹریمنگ سروسز شروع کررکھی ہیں۔

سرمایہ کاروں کے تحفظات کے پیش نظر کمپنی کے شریک چیف ایگزیکٹو ریڈ ہیمسٹنگز کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ کاروبار میں ایسی صورتحال آتی رہتی ہے اور ہم اپنے اعدادوشمار کو دیکھتے ہوئے مطمئن ہیں۔

کرونا کی عالمی وبا کے دوران نیٹ فلکس رواں سال زیادہ منافع کمانے والی کمپنی ثابت ہوئی ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں نے گھروں پر بیٹھ کر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر وقت گزارہ ہے۔

سینما ہالز اور تھیٹرز کھلنے کے باوجود نیٹ فلکس صارفین کی تعداد 209 ملین ہے جبکہ اس کے قریب ترین حریف ڈزنی پلس کے 104 ملین صارفین ہیں۔ نیٹ فلکس کی رواں سال دوسری سہ ماہی کی آمدنی 7.3 بلین ڈالرز تھی۔

متعلقہ تحاریر