حدیقہ کیانی اپنے سنہری دور کو یاد کرنے لگیں

گلوکارہ نے دیگر پاپ سنگرز کے ہمراہ 2004 میں لی گئی تصویر شیئر کردی۔

پاکستان کی نامور گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے پاپ موسیقی کے اپنے سنہری دور کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پرانی تصویر جاری کردی۔ ان کے مداح تصویر کو پسند اور شیئر کررہے ہیں۔

حدیقہ کیانی بچپن سے ہی موسیقی کی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں، آج بھی مداح ان کے گائے ہوئے گانوں کو بڑے شوق سے سنتے ہیں۔ حدیقہ کیانی کو اب پاکستانی فلم انڈسٹری کے پرانے دور کی یاد ستانے لگی ہے، اس لیے انہوں نے پاپ سنگرز کی ایک پرانی تصویر شیئر کردی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حدیقہ کیانی نے 2004  کے ہیرالڈ پاکستان میگزین کے سرورق کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں دیگر گلوکاروں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور انڈیا سے موسیقی کی دو دیوانیاں سوشل میڈیا پر وائرل

حدیقہ کیانی نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد میڈم نرگس ناہید سے گائیکی سیکھی، انہوں نے 1990 کی دہائی میں ایک فلم میں پلے بیک گلوکارہ کے طور پر اپنے کیریئر کا باقائدہ آغاز کیا تھا۔ عدنان سمیع کے کمپوز کیے گئے گانے سرگم نے حدیقہ کیانی کو شہرت کی بلندی پر پہنچایا۔ وہ اب تک 100 سے زائد گانے گاچکی ہیں۔

موسیقی کی دنیا میں کامیابی کے بعد حدیقہ کیانی نے اداکاری میں بھی اپنی قسمت آزمائی، حال ہی میں ان کا ڈرامہ سیریل رقیب سے نشر ہوا تھا جسے بےحد پذیرائی ملی تھی۔

متعلقہ تحاریر