گلوکاری سے اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، گلوکار حق نواز

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، اس کی ایک مثال اسلام آباد کے گلوکار حق نواز بھی ہیں جو وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں آواز کا جادو جگاتے رہتے ہیں۔ محمد رفیع ، کشور کمار ، مہدی حسن ، غلام علی اور دیگر مشہور گلوکاروں کے گیت حق نواز اس مہارت سے گاتے ہیں کہ گمان ہونے لگتا ہے کہ اصل میں گلوکار گنگنا رہے ہیں۔

نیوز 360 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حق نواز نے کہا کہ وہ گلوکاری سے اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پارک میں بیٹھ کر گانے گاتے ہیں تو کچھ لوگ مالی معاونت بھی کرجاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حق نواز کا کہنا تھا کہ انہوں نے سب سے پہلے محمد رفیع صاحب کا گانا ” کھویا کھویا چاند ” گایا تھا۔

ایف نائن پارک میں اپنی سریلی آواز سے چلتے قدموں کو روک کر اپنی جانب متوجہ کرنے والے حق نواز نے نیوز 360 سے مزید کیا باتیں کیں، دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

یہ بھی پڑھیے

یوگا بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتا ہے، یوگی وجاہت

متعلقہ تحاریر