شادی کی سالگرہ پر عائزہ خان اور دانش تیمور کا خصوصی فوٹو شوٹ
دونوں فنکاروں نے شادی کے سات سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کے لیے رومانوی پوسٹ شیئر کیں۔

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور اداکار و میزبان دانش تیمور کی شادی کو7 سال ہوگئے۔ شادی کی سالگرہ پر دونوں فنکاروں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں خصوصی فوٹو شوٹ کی جھلک شیئر کی اور خوبصورت الفاظ میں ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ہے۔ سات سال قبل دونوں فنکار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کی شادی بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ شادی کی سالگرہ کے موقعے پر دونوں اداکاروں نے ایک خصوصی فوٹو شوٹ کرایا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دانش تیمور نے عائزہ خان جبکہ عائزہ خان نے دانش تیمور کی تصویر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ دانش تیمور نے عائزہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سات سال پہلے میں نے تمہیں شادی کے جوڑے میں دیکھا تھا، تم بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اس دن سے آج تک میں تمہیں اسی طرح دیکھتا ہوں جیسے پہلی مرتبہ دیکھا ہو۔ پوسٹ کے آخر میں دانش تیمور نے ملبوسات کے برانڈ لاج ونتی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوٹو شوٹ کرایا تھا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
خدا اور محبت نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے
دوسری جانب عائزہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے شوہر کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ اگست کا مہینہ ان کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ یہ مہینہ انہیں فوراً 2014 میں لے جاتا ہے جب ان کی شادی ہوئی تھی۔ اداکارہ نے دانش تیمور کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
View this post on Instagram
عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لاج ونتی برانڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس برانڈ نے ان کی کہانی کو جس خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے دنیا اسے یاد رکھے گی، ساتھ ہی اداکارہ نے جلد آرہا ہے بھی لکھا۔ عائزہ خان کی اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس مقبول ترین جوڑی کا کوئی ویڈیو شوٹ بھی جلد آنے والا ہے جس کی طرف انہوں نے اشارہ کیا ہے۔