میرا نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر بنادیا
اداکارہ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔

پاکستانی اداکارہ میرا نے گلابی انگریزی کے بعد کھیلوں کے حوالے سے بھی عجیب و غریب بیانات دے کر شہ سرخیوں میں جگہ بنالی ہے۔ میرا نے حالیہ بیان میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر کہہ کر ایک مرتبہ پھر اپنا مذاق بنوا لیا۔
میرا خبروں میں رہنے کا فن خوب جانتی ہیں۔ گلابی انگریزی کا ٹرینڈ پرانا ہوا تو کھیلوں کے حوالے سے ایسے بیانات دینے لگی ہیں جن سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہیں۔ اداکارہ میرا سے جب ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے کے فائنلسٹ ارشد ندیم سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔ کھیل کے دوران ان کی محنت نظر آرہی تھی۔
ارشد ندیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور پاکستان کا نام روشن کیا: فلمسٹار مِیرا 😎pic.twitter.com/ReKk2UDhUV
— Islamabadian (@Islaamabad) August 9, 2021
یہ بھی پڑھیے
شادی کی سالگرہ پر عائزہ خان اور دانش تیمور کا خصوصی فوٹو شوٹ
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو کو تیزی سے شیئر کیا جارہا ہے جس میں میرا نہ صرف ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر کہہ کر مخاطب کررہی ہیں بلکہ یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ ارشد ندیم کی باڈی لینگویج میں انہیں ایمانداری نظر آئی۔ سوشل میڈیا صارفین میرا کے اس بیان کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔
I need this level of confidence
— Bina Zaidi (@Binaazaidi) August 9, 2021
چند صارفین کا کہنا ہے کہ میرا نے معلوم نہیں کون سا اولمپک میچ دیکھ لیا ہے جس میں کرکٹ کھیلی جارہی تھی کیونکہ کرکٹ تو سرے سے اولمپکس کا حصہ ہی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی اور پاکستانی عوام کے دل جیت لیے۔