فرحان اختر کی ایک اور غیر روایتی فلم، مداح پرجوش

دل چاہتا ہے کے 20 سال مکمل ہونے پر ہدایتکار نے فلم جی لے ذرا کی تیاریاں شروع کردیں۔

بالی ووڈ کے ہدایتکار و اداکار فرحان اختر 3 دوستوں کی زندگی اور روڈ ٹرپ پر بنائی گئی فلم "دل چاہتا ہے” کے 20 سال مکمل ہونے پر ایک اور غیر روایتی فلم "جی لے ذرا” بنانے جارہے  ہیں۔ نئی فلم میں انہوں نے اداکاروں کے بجائے اداکاراؤں کو کاسٹ کیا ہے۔

فرحان اختر بالی ووڈ میں غیرروایتی اور بولڈ فلمیں بنانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اعلان  کیا کہ دل چاہتا ہے کہ 20 سال مکمل ہونے پر فلم جی لے ذرا کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جس میں کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ ایک نئے انداز میں روڈ ٹرپ پر نظر آئیں گی۔  فرحان  اختر نے 2022 میں  فلم  کی ریلیز  کا  اشارہ  دیا۔

ہدایتکار کی ٹوئٹ پر ان کے مداحوں نے سوالات کے انبار لگا دیے۔ کسی  نے  پوچھا  کہ کیا فرحان اختر 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم دل چاہتا ہے کا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔ چند صارفین کا خیال ہے کہ کاسٹ میں صرف اداکاراؤں کی شمولیت سے یہ فلم روایات کو توڑ کر کامیابی کے  جھنڈے  گاڑھے  گی۔

یہ بھی پڑھیے

دیپیکا فلموں کے لیے خاوند سے زیادہ معاوضے کی طلبگار

دوسری جانب پریانکا چوپڑا نے بھی فلم جی لے ذرا کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کوئی روڈ ٹرپ کی بات کررہا ہے؟

Facebook Comments Box