ماہرہ خان پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل؟

اداکارہ کے علاوہ بلال اشرف سمیت دیگر فنکار ٹیلی فلم کا حصہ ہوں گے۔

اداکارہ ماہرہ خان پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ٹیلی فلم ایک ہے نگار کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ماہرہ خان مختلف کردار نبھانے کے حوالے سے پہچانی جاتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی وہ کچھ منفرد کرنے جارہی ہیں۔ ماہرہ خان پاک فوج کی پہلی تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر فائض ہونے والی خاتون نگار جوہر کے روپ میں نظر آئیں گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ٹیلی فلم ایک ہے نگار کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

اداکارہ کے علاوہ بلال اشرف سمیت دیگر فنکار ٹیلی فلم کا حصہ ہوں گے۔ ایک ہے نگار کو مصنفہ اور ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے۔ ماہرہ خان نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیلی فلم کی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اداکارہ نے لکھا کہ انہیں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کرنے میں بےحد خوشی محسوس ہورہی ہے جنہیں وہ بہت پسند کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

یہ بھی پڑھیے

آواز بے زبان سینٹر آوارہ جانوروں کا سہارا

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نگار جوہر پاکستان کی تاریخ میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ ان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

اس سے پہلے پاکستان کی پہلی فائٹر پائلٹ مریم مختار کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ایک تھی مریم میں اداکارہ صنم بلوچ نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ 24  نومبر 2015 کو فلائنگ آفیسر مریم مختیار اپنی تربیتی پرواز پر تھیں جب میانوالی کے قریب ان کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا اور مریم مختیار حادثے میں شہید ہوگئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر