حرا مانی کو بیٹھے بٹھائے ایوارڈ مل گیا

حرا مانی کو گورنر پنجاب نے گلوبل وومن میڈیا ایوارڈ پیش کیا۔

پاکستانی اداکارہ حرا مانی کو گورنر پنجاب کی جانب سے گلوبل وومن میڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں۔

حرا مانی کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اپنی منفرد طرز کی اداکاری سے حرا مانی کردار میں جان ڈال دیتی ہیں۔ اداکارہ کو میڈیا انڈسٹری میں ان کے بہترین کام پر سراہتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

حرا مانی کو گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گلوبل وومن میڈیا ایوارڈ پیش کیا۔ حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تقریب کی چند تصاویر شیئر کیں، ساتھ ہی اداکارہ نے کام کو سرہانے پر گورنر پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل؟

حرا مانی کو ایوارڈ ملنے پر انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے انہیں مبارکباد دی۔

دوسری جانب چند سوشل  میڈیا صارفین نے حرا مانی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

واضح رہے حرا مانی مشہور ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اداکارہ  دو بول، یقین کا سفر، ٹھیس، سن یارا سمیت مختلف  ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیت چکی ہیں۔

Facebook Comments Box