دیپک پروانی نے میرا کو چن لیا
نئے اسٹور کی تشہیر کے لیے دیپک پروانی نے لالی ووڈ کی میرا جی کا انتخاب کیا ہے۔

پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا نے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کے ملبوسات کے برانڈ کی تشہیر شروع کردی۔ سوشل میڈیا پر میرا کی نئی تصویر کے چرچے ہونے لگے ہیں۔
دیپک پروانی کا شمار پاکستان کے ان چند فیشن ڈیزائنرز میں ہوتا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر ملک کی فیشن انڈسٹری کو متعارف کروایا۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر دیپک پروانی کے ملبوسات کے برانڈ کے نئے اسٹور کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ نئے آوٹ لیٹ کی تشہیر کے لیے دیپک پروانی نے لالی ووڈ کی میرا جی کا انتخاب کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیپک پروانی نے میرا کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ان کے برانڈ کے یونیفارم میں ملبوس نظر آئیں۔حیرت انگیز طور پر میرا جی کی ٹی شرٹ دیپک پروانی کے اسٹور کے ویلے پارکنگ کے ملازم کے لیے تھی۔
When the valet guy can’t find his uniform @TheMeeraJee pic.twitter.com/S3fB5DG8an
— Deepak perwani (@DPerwani) August 15, 2021
یہ بھی پڑھیے
میرا نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر بنادیا
فیشن انڈسٹری میں متعدد فیشن ڈیزائنرز میرا کے دوست اور جاننے والے ہیں جو ان کے لیے خوبصورت ملبوسات ڈیزائن کرتے ہیں۔ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کے ڈیزائن کیے گئے ملبوسات میرا نے اپنی فلم باجی میں زیب تن کیے تھے۔
Love my costume designer, my friend and a magician @nomiansari thank you for the beautiful dress for #baaji pic.twitter.com/WtRKq23Vtu
— Meera (@TheMeeraJee) April 25, 2019
میرا کئی فیشن شوز میں اپنے جلوے بکھیر چکی ہیں اور متعدد فیشن برانڈز کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے اداکارہ میرا بڑے پیمانے پر ہونے والی لکس کی تشہیر میں بھی موجود تھیں۔