کیا علیزے شاہ حجابی ہو گئیں؟

اپنے بال کٹوانے، لباس ، متنازعہ تصاویر اور بیانات کی وجہ سے ادکارہ ہمیشہ سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا نشانہ رہی ہیں۔

ڈرامہ “عہد وفا” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ علیزے شاہ اپنی مختلف سوشل میڈیا ایکٹویٹی سے ہمیشہ تنازعات کی زد میں رہتی ہیں۔ اداکارہ کو ان کی نئی انسٹاگرام پوسٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں انہوں نے برقعہ پہنا ہواہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ (برقعہ) ان کی طرز زندگی کے ساتھ بالکل مطابقت نہیں کھاتا ہے۔

اپنے بیانات اور لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہنے والی علیزے شاہ کئی مرتبہ اپنی صفائی دے چکی ہیں تاہم ناقدین پھر بھی ان میں غلطیاں تلاش کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

دیپک پروانی نے میرا کو چن لیا

انسٹاگرام پر 3 ملین سے زیادہ مداح رکھنے والی 21 سالہ اداکارہ علیزے شاہ نے چادر میں لپٹی ہوئی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں ناقدین کی جانب سے الگ الگ زاویے سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تصاویر سیاہ اور سفید (بلیک اینڈ وائٹ) میں شیئر کی گئی ہیں جس میں اداکارہ کے چہرے کے خدوخال بڑے واضح دکھائی دے رہے ہیں تاہم انہوں نے کوئی متاثر کن تاثر نہیں چھوڑا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

اس چیز کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ علیزے شاہ نے برقعہ والی تصاویر کیوں شیئر کی ہیں۔؟ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے خوفناک قرار دیا ہے اور کچھ اسے محرم الحرام کی تیاریوں سے منسوب کیا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے 74یوم آزادی کے موقع پر “آزادی” کا اصل مفہوم سمجھنے کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس پر مداحوں کی جانب سے کوئی بڑا ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

علیزے شاہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ “پاکستان کو 14 اگست کو آزادی ملی تھی، تاہم اس ملک میں وہی لوگ آزادی سے گھوم سکتے ہیں جو جنسی زیادتیاں کرتے ہیں، جبکہ بہت سی لڑکیاں اپنے گھروں سے باہر قدم نہیں رکھ سکتی ہیں اور نہ ہی کام پر جا سکتی ہیں۔”

Facebook Comments Box