انیل کپور کا خاندان مکمل

انیل کپور نے اپنے نئے داماد کا خاندان میں بھرپور انداز میں استقبال کیا۔

بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی دوسری بیٹی ریا کپور کی بھی شادی ہوگئی، جس کے بعد اداکار نے اپنے نئے داماد کو خاندان کا حصہ شمار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کردی۔

کچھ فنکار اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب ہوتے ہیں تو کچھ اپنی نجی زندگی میں لیکن انیل کپور ایک ایسے اداکار ہیں جو اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی دونوں میں کامیاب ہیں۔ پچھلے دنوں انیل کپور کی بیٹی ریا کپور کی اپنے پرانے دوست و فلمساز کرن بولانی سے شادی ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rhea Kapoor (@rheakapoor)

یہ بھی پڑھیے

ہر باپ کی طرح ، انیل کپور کا بھی اپنی دونوں بیٹیوں کی شادی ان کی پسند سے ہونے کا خواب پورا ہوا تو وہ اپنی زندگی بھر کے کیے گئے فیصلوں سے بہت مطمئن دکھائی دیئے۔ انیل کپور نے اپنے نئے داماد کا خاندان میں بھرپور انداز میں استقبال کیا۔ انہوں نے کرن بولانی کے ساتھ لی گئی فیملی پکچر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں سب بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔ انیل کپور نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ انہیں ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ان کا خاندان اب مکمل ہوگیا ہے، معروف اداکار نے اپنے دونوں دامادوں کو بھی بیٹوں میں شمار کیا اور کہا کہ ہمارے دل خوشیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔

انیل کپور نے سنیتا کپور سے 1984 میں شادی کی تھی۔ جس سے ان کی 2 بیٹیاں سونم کپور اور ریا کپور اور ایک بیٹا ہرش وردھن کپور ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریا اور سونم کپور نے متعدد مرتبہ یہ بات کہی ہے کہ ان کا سب سے بڑا سپورٹ سسٹم ان کے والد انیل کپور ہیں جو اپنے بچوں کے انتخاب اور فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے انہیں خود کے لیے بہترین آپشن چننے کی آزادی دیتے ہیں۔

انیل کپور نے 1970 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنی منفرد اداکاری سے سب کے دل جیت لیے۔ اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی میں توازن قائم رکھنے والے انیل کپور نے بیٹی کی شادی کے موقعے پر بھی سب کا خیال رکھا اور میڈیا ورکرز میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

Facebook Comments Box