شنیرا اکرم کا شوہر سے محبت کا نیا انداز

شنیرا اکرم نے شادی کی سالگرہ پر بھی وسیم اکرم کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا تھا۔

کرونا وبا کے باعث 10 ماہ سے شوہر سے دور آسٹریلیا میں پھنس کر رہ جانے والی سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے گانے پر مبنی اپنی اور شوہر کی اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کردی۔

سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پاکستان کی بہو کیا بنیں خود کو مشرقی روایات کا پابند کرلیا۔ شنیرا وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوہر سے محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود اپنے تعلق کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہیں۔

گزشتہ روز شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے گانے پر مبنی اپنی اور شوہر کی اینی میٹڈوڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کیا ایسا ہی ہوگا جب میں اچانک آپ کو دیکھوں گی؟ شنیرا اکرم نے مزید لکھا کہ موجودہ حالات میں احساسات کا بوجھ کم کرنے کے لیے ہم سب کو اس طرح کی چیزوں کی ضرورت ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

یہ بھی پڑھیے

کرونا نے وسیم اکرم کو بیٹی سے دور کردیا

شنیرا اکرم نے گزشتہ دنوں اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ  کے موقع پر بھی وسیم اکرم سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ 8 سال کا ساتھ اور 10 ماہ کی دوری، آپ سے محبت کرتی ہوں اور سب سے زیادہ آپ کو یاد کرتی ہوں، اس سال زندگی نے مجھے سکھایا کہ ہم کسی بھی صورتحال سے گزرسکتے ہیں کیونکہ ہماری بنیادیں بہت مضبوط ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

اس سے قبل شنیرا اکرم نے ایک جذباتی تحریر کے ساتھ اپنی بیٹی ایلیا اکرم کی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ وسیم اکرم کے کندھوں پر سوار تھیں۔

Facebook Comments Box