متھیرا نے محرم الحرام میں انسٹاگرام سے تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں

اداکارہ علیزے شاہ کو چادر والی تصاویر شائع کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ ماڈل نے مختلف انداز میں محرم کا احترام کیا ہے۔

پاکستانی ماڈل اور میزبان متھیرا نے محرم الحرام کے احترام میں اپنے سوشل میڈیا پیج انسٹاگرام سے تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے جبکہ اس سے قبل اداکارہ علیزے شاہ کو اپنی برقعہ والی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ماڈل متھیرا ہمیشہ اپنے مختلف بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر خود کو منفرد شخصیت ثابت کرنے کے لیے مذہب کا سہارا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا علیزے شاہ حجابی ہو گئیں؟

ماڈل اور میزبان نے انسٹاگرام سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ محرم کے پہلے 10 روز ہر شخصیت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں اس لیے میں نے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے کیونکہ میں ان دنوں مجالس میں بھی شرکت کررہی ہوں ، اس لیے میں نہیں چاہتی کہ میری پروفائل پر ایسی تصاویر ہوں جو اس مہینے کی مناسبت سے نامناسب ہوں۔

متھیرا محرم انسٹاگرام

تنازعات کی شکار متھیرا کے اس اقدام پر ان کے مداحوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے شاید لوگوں کو ان کی حالیہ کارگزاری پر خوشی ہوئی ہے۔

متھیرا نے کہا ہے کہ ہر شخص کی مختلف اخلاقی اقدار ہوتی ہیں ، اس لیے ہر شخص اپنی سوچ اور سمجھ کے مطابق دوسروں اور تنقید اور الزامات لگاتا ہے۔

اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے سیکڑوں تصاویر کو ہٹا کر متھیرا نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے اور اب ان کے اکاؤنٹ میں صرف 2 تصاویر باقی ہیں۔

مزید یہ کہ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پروفائل تصویر کو ایک حدیث سے تبدیل کر دیا ہے۔

دوسری طرف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی چادر میں لپٹی ہوئی تصاویر گزشتہ دنوں شیئر کی تھیں جس پر انہیں ناقدین اور مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

علیزے شاہ کی جانب سے تصاویر سیاہ اور سفید (بلیک اینڈ وائٹ) میں شیئر کی گئی تھیں جس میں اداکارہ کے چہرے کے خدوخال بڑے واضح دکھائی دے رہے تھے تاہم انہوں نے کوئی متاثر کن تاثر نہیں چھوڑا تھا۔

متھیرا محرم انسٹاگرام
Instagram/@alizehshahofficial
Facebook Comments Box