صدر عارف علوی بھی عثمان سیریز کے مداح نکلے
صدر پاکستان اور ان کی اہلیہ ان دنوں ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔
صدر پاکستان جناب عارف علوی ’عثمان‘ کے مداح نکلے، ترکی میں موجود صدر اور ان کی اہلیہ کی ترک اداکاروں سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
صدر عارف علوی اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ‘کورولش عثمان’ کے سیٹ پر پہنچے اور سیریز میں عثمان غازی کا کردار نبھانے والے اداکار براق اوزچیویت اور دیگر اداکاروں کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔ دونوں نے ترک روایتی ٹوپیاں بھی پہن رکھی ہیں۔
diriliş alvi pic.twitter.com/cWLpavOeV8
— Bila (@SuspendedBila) August 17, 2021
یہ بھی پڑھیے
فواد چوہدری پختون ارطغرل کو بھول گئے
ایک تصویر میں صدر پاکستان سیٹ پر مشہور کائی قبیلے کے سردار کی جگہ پر بیٹھے دکھائی دیئے۔
سب کو افغانستان کی پڑی ہے ادھر عارف علوی بے کائی قبیلے کے نئے سردار منتخب ہوگئے۔۔ pic.twitter.com/p3EsdJk1dN
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) August 17, 2021
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی ان دنوں ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ترک اداکاروں سے ملاقات کے بعد کورولش عثمان’ کے پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند تصاویر پوسٹ کیں اور صدر پاکستان کی ڈرامے میں دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Platomuzu ziyaret eden Pakistan Cumhurbaşkanı Sayın Dr. @ArifAlvi, Hanımefendi Samina Alvi ve heyetini ağırlamaktan şerefyab olduk. Kendilerine teveccühlerinden ve alakalarından ötürü şükranlarımı sunuyorum.
Onların aracılığıyla tüm kardeş Pakistan Halkını selamlıyorum. 🇹🇷🇵🇰 pic.twitter.com/BL7vevV8F4
— Mehmet Bozdağ (@mmehmetbozdag) August 16, 2021
اس سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی کورولش عثمان کے سیٹ پر جاچکے ہیں۔