عائزہ خان ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ؟
اداکارہ کے حالیہ پروجیکٹس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ ہوسکتی ہیں۔ اداکارہ کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 98 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
خوبرو اداکارہ عائزہ خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مقبولیت کی دوڑ میں تمام اداکاراؤں کے مقابلے میں سب سے آگے ہیں۔ انسٹاگرام پرعائزہ خان کے فالوورز کی تعداد جلد ہی ایک کروڑ تک پہنچنے والی ہے، جس کے بعد انہیں انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔
تازہ خبر یہ ہے کہ عائزہ خان کو انسٹاگرام پر 98 لاکھ مداحوں نے فالو کرلیا ہے۔ اس موقعے پر اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
بشریٰ انصاری نے اسپائیڈر مین سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگوادیا
فالوورز کی اتنی بڑی تعداد کی اہم وجہ اداکارہ کے حالیہ پروجیکٹس ہیں، جن کے باعث انہیں پچھلے دنوں کافی مقبولیت ملی۔ عائزہ خان کا رمضان کا خصوصی ڈرامہ سیریل چپکے چپکے بےحد پسند کیا گیا۔
View this post on Instagram
مداح ابھی چپکے چپکے کے سحر سے باہر بھی نہیں نکلے تھے کہ اداکارہ کا نیا ڈرامہ سیریل لاپتہ آن ایئر ہوگیا، جس میں انہیں ایک ٹک ٹاکر کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
عائزہ خان نے گیتی کے کردار سے متعدد معروف فنکارا ؤں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وہ اپنے منفرد روپ میں ویڈیوز بنا کر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام پر 8.8 ملین فالوورز ہیں جبکہ اداکارہ منال خان کے فالوورز کی تعداد 7.5 ملین ہے۔