اکشے کمار کی بیل بوٹم ہٹ ہوگئی

فلم نے ریلیز کے پہلے روز 3 کروڑ روپے کمالیے۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم بیل بوٹم گزشتہ روز سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی اور کامیاب ہوگئی۔ فلم نے ایک دن ہی 3  کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔

بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے شہرت رکھنے والے اکشے کمار نے واقعی خود کو خطروں کا کھلاڑی ثابت کردیا۔ کرونا کے اس دور میں جہاں ہر کوئی سینما میں فلم ریلیز کرنے سے احتیاط کررہا ہے اکشے کمار نے سینما گھروں میں بیل بوٹم کی ریلیز کا خطرہ مول لیا لیکن فلمی شائقین کے جوش و خروش نے بالی ووڈ فلم کو عروج پر پہنچا دیا۔

باکس آفس انڈیا کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے دن ہی 3  کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔ صارفین اس کامیابی پر اکشے کمار کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اکشے کمار کی فلم بیل بوٹم سینما میں ریلیز ہوگی

سوشل میڈیا پر صارفین نے فلم کے سینما میں ریلیز ہونے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا۔

فلم کی کہانی ایک را ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس کا خفیہ نام بیل بوٹم ہے۔ بالی ووڈ فلم میں 70 اور 80 کی دہائی کے دو واقعات بھی دکھائے گئے ہیں۔

بیل بوٹم میں اکشے کمار کے مدمقابل ہما قریشی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم میں موجود دیگر اداکار بھی بھرپور ایکشن میں نظر آئے۔ بیل بوٹم کے ہدایتکار رنجت تواری ہیں جبکہ فلم کی کہانی اسیم اروڑا اور پرویز شیخ کی تحریر کردہ ہے۔

Facebook Comments Box