سہانا خان اور طاہرہ کشپ کی بالی ووڈ میں انٹری
آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشپ پہلی مرتبہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گی۔
بالی ووڈ میں ان دنوں نئی نسل اور نئے لوگوں کی انٹری ہورہی ہے۔ ایک طرف بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان زویا اختر کی ویب سیریز سے انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں۔ دوسری جانب اداکار آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ پہلی مرتبہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گی۔
شاہ رخ خان کی 21 سالہ بیٹی سہانا خان اداکارہ کے طور پر شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے جارہی ہیں۔ سہانا فلمساز زویا اختر کی ویب سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جوکہ عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ ناول آرچی سے ماخوذ ہے۔
آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزادی خوشی کپور اور سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان بھی آرچی کے دیسی ورژن کا حصہ بنیں گے۔ سیریز میں سہانا بیٹی جبکہ خوشی ویرونیکا کے کردار میں دکھائی دیں گی۔ ابراہیم علی خان کے کردار کے حوالے سے اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
If #SuhanaKhan and #KhushiKapoor play Betty and Veronica in the Hindi version of Archie, who would you want to see play the titular role? pic.twitter.com/HLi5QMD7of
— Filmfare (@filmfare) August 19, 2021
او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی اس سیریز کی کہانی نوعمر لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کیا آیوشمان کھرانہ انڈیا کے علی ظفر ہیں؟
دوسری جانب اداکار آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشپ پہلی مرتبہ کسی فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گی۔ آیوشمان کھرانہ اپنی اہلیہ کی حوصلہ افزائی کے لیے سوشل میڈیا پر فلم کی بھرپور انداز میں تشہیر کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
کہا جارہا ہے کہ بالی ووڈ فلم شرما جی کی بیٹی ایک کامیڈی فلم ہے جوکہ لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردے گی۔