شنیرا اکرم کو مردوں کا دفاع مہنگا پڑگیا

نذرانہ یوسفزئی نے کہا کہ تصحیح فرمائیں کہ آپ کا دل تمام پاکستانی خواتین کے لیے غمگین ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کو لاہور واقعے کے تناظر میں مردوں کا دفاع مہنگا پڑگیا۔ شنیرا اکرم نے پاکستان کے شریف مردوں سے اظہار ہمدردی کیا تو ٹوئٹر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کا دل پاکستان کے تمام شریف مردوں کے لیےغمزدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم کا شوہر سے محبت کا نیا انداز

شنیرا اکرم کے ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ ٹوئٹر صارفین نے انہیں آڑھے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی کارکن لینا غنی نے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ ان کا دل اپنے لیے غمگین ہے، میں اس ٹوئٹ کو پڑھنے سے پہنچنے والی تکلیف پر اپنے آپ سے معذرت خواہ ہوں۔

سماجی کارکن نذرانہ یوسفزئی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ تصحیح فرمائیں کہ آپ کا دل تمام پاکستانی خواتین کے لیے غمگین ہے۔

سماجی کارکن اسامہ خلجی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ وہ”اچھے مرد“ جنہوں نے خاتون کو 400 ”برے مردوں “ کے حملے سے بچانے کے لیے مداخلت کی؟

کئی صارفین نے شنیرا اکرم کے خیالات کو قابل احترام قرار دیا مگر ان سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری جانب کئی صارفین شنیرا اکرم کی حمایت کرتے بھی نظر آئے۔

پولیٹیکل اسپورٹس میمز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ کینیڈین روزی گیبریل بھی ایک خاتون ہیں جنہوں نے پورا پاکستان اکیلے گھوما ہے، لوگوں نے مفت میں اس خاتون کی بائیک ٹھیک کرکے دی۔ جہاں گئیں کھانے کے پیسے نہیں لیے گئے۔ لوگوں نے اپنے گھروں میں مفت رہائش فراہم کی۔ 400 کیا پورے ملک میں کسی ایک نے بھی اسے بری آنکھ سے نہیں دیکھا کیونکہ روزی ناچ گانا نہیں کرتی تھیں۔

متعلقہ تحاریر