بلال اشرف کا فلموں کے بعد ٹی وی پر بھی ماہرہ خان کے ساتھ ڈیبیو

بلال اشرف نے اپنی پہلی ٹیلی فلم کے حوالے سے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کردی۔

فیچر فلموں میں ماہرہ خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے والے اداکار بلال اشرف اپنی پہلی ٹیلی فلم بھی ماہرہ خان کے ساتھ ہی کرنے جارہے ہیں۔ پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم ایک ہے نگار میں بلال اشرف ماہرہ خان کے مدمقابل ہوں گے۔

بلال اشرف کا شمار پاکستان کے ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہی فلموں سے کیا اور کچھ ہی عرصے میں شہرت حاصل کرلی۔ شوبز انڈسٹری  کے  سب  سے  اسٹائلش اداکار  مانے  جانے  والے بلال  اشرف  کے  مداح  بڑی  تعداد  میں  موجود  ہیں  جو  ان  کی  فلموں  کو سراہتے  ہیں۔ بلال  اشرف  بہت  جلد  اب  ٹی  وی  اسکرینز پر  بھی نظر آئیں گے۔

فلموں میں ماہرہ خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے والے بلال اشرف ڈرامہ انڈسٹری میں بھی ماہرہ خان کے ساتھ ہی قدم رکھیں گے۔ پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی فلم ایک ہے نگار میں بلال اشرف ماہرہ خان کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری بھی شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرہ خان پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل؟

پچھلے دنوں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ٹیلی فلم ایک ہے نگار کا ٹیزر جاری کیا جسے ماہرہ خان نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

بلال اشرف کو حال ہی میں ہونے والے ہم اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اسٹائلش اداکار کا ایوارڈ ملا۔ انہیں یہ ایوارڈ فلم سپر اسٹار میں ماہرہ خان کے مدمقابل بہترین پرفارمنس پر دیا گیا۔

واضح رہے بلال اشرف اب تک 5 پاکستانی فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ 2014 میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں فلم 021 سے قدم رکھا تھا۔ 2 سال بعد فلم جانان میں جلوہ گر ہوئے، پھر فلم یلغار اور رنگریزہ میں کام کیا اور اس کے بعد فلم سپراسٹار میں اداکارہ ماہرہ خان کے مدمقابل سمیر کا کردار نبھایا۔

متعلقہ تحاریر