اداکارہ مریم نفیس کی سوشل میڈیا پوسٹ کے چرچے

اداکارہ نے مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

14 اگست یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں مینار پاکستان کے سامنے عائشہ اکرم نامی خاتون ٹک ٹاکر کو 400 افراد کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔ واقعے کی پاکستان شوبز انڈسٹری کی اکثر شخصیات کے ساتھ ساتھ اداکارہ مریم نفیس نے بھی سخت مذمت کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نفیس نے کیپشن میں لکھا ہے کہ "حکم تو نفس مارنے کا تھا ، لوگ ضمیر مار بیٹھے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

لاہور واقعے کے بعد میرا کا مردوں کو انوکھا مشورہ

عائشہ اکرم پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ "سیکڑوں افراد کی موجودگی میں ایک خاتون جوکہ سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں، بےضمیر لوگوں کی جانب سے ہراسگی کا نشانہ بناگیا مگر کسی نے انہیں بچانے کی کوشش نہیں کی۔”

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اکرم کو 400 مردوں کی جانب سے ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا، ان کے کپڑے تار تار کیے گئے ، انہیں ہوا میں اچھالا گیا تھا ۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے پاکستانیوں کو تشویش اور ہیجان میں مبتلا کر رکھا ہے۔

مریم نفیس نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ "میں امید کرتی ہوں کہ میرے ننگے بازوؤں میں ٹھرکیوں کے لیے کوئی دلچسپی باقی نہیں رہی ہوگی۔”

اداکارہ نے اپنے فنی زندگی کا آغاز مشہور ڈرامہ سیریل ” دیار دل ” سے کیا تھا۔ ڈرامے میں دیگر فنکاروں میں اداکار عثمان خالد بٹ اور اداکارہ مایا علی بھی تھیں۔

مریم نفیس کے علاوہ کئی دیگر شوبز ستاروں نے اس واقعہ کے خلاف اپنا غصے کا اظہار سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی عائشہ اکرم پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک عجیب و غریب ویڈیو شیئر کی ہے جس میں لوگوں کے رویوں پر تنقید کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر