امیتابھ بچن بڑھاپے میں بھی چھائے ہوئے ہیں

سپر اسٹار جلد ہی فلم اور پروگرام کے علاوہ ایلکسا کی آواز بھی بنیں گے۔

بالی ووڈ میں کئی دہائیاں گزارنے والے سپر اسٹار امیتابھ بچن بڑھاپے میں بھی ہر جگہ چھائے ہوئے ہیں۔ امیتابھ بچن مداحوں کو تفریح ​​فراہم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، جلد ہی فلم اور پروگرام کے علاوہ ایلکسا کی آواز بھی بنیں گے۔

دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے امیتابھ بچن کو نہ صرف ان کی اداکاری کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے بلکہ انہوں نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض بھی احسن طریقے سے انجام دیئے۔ متاثر کن شخصیت کے مالک امیتابھ بچن جس سے بھی بات کرتے ہیں اسے اپنا گرویدہ کرلیتے ہیں، جیسے ان کے پاس لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑنے کی کوئی طاقت موجود ہو۔

بالی ووڈ میں کئی دہائیاں گزارنے والے امیتابھ بچن عمر کے اس حصے میں بھی ہر جگہ چھائے ہوئے ہیں اور مداحوں کو تفریح فراہم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ امیتابھ بچن اجے دیوگن کی نئی انڈین فلم مے ڈے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم 2022 میں ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

سہانا خان اور طاہرہ کشپ کی بالی ووڈ میں انٹری

صرف یہی نہیں اداکار کون بنے گا کروڑپتی کے نئے سیزن کی میزبانی بھی کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور خبر انڈین میڈیا پر زیرگردش ہے کہ امیتابھ بچن انڈیا کی پہلی شخصیت ہیں جو ایمازون کے ورچوئل اسسٹنٹ ایلکسا کے لیے اپنی آواز ریکارڈ کروائیں گے۔

200 سے زائد فلموں میں جلوا گر ہونے والے امیتابھ بچن صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پورے ایشیاء اور مشرق وسطیٰ میں مقبول ہیں۔ اداکار 78 سال کی عمر میں بھی بالی ووڈ کے سپراسٹار مانے جاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر