پی ٹی وی کا مرزا غالب پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ

فواد چوہدری کے مطابق ازبکستان کے اشتراک سے مغل بادشاہ بابر اور مرزا غالب پر سیریز بنائی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی وی نیوز کے بعد اب پی ٹی وی سپورٹس اور انٹرٹینمنٹ کو بھی ایک نئے انداز میں متعارف کروایا جارہا ہے۔ ریاستی چینل اب دو نئی سیریز تیار کرنے جارہا ہے جس میں سے ایک بھارتی قومی شاعر مرزا غالب پر مشتمل ہے۔

فواد چوہدری وزیراطلاعات و نشریات کا دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد پی ٹی وی کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں اور یہ اعلان بھی انہیں ہی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

ریڈیو پاکستان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن ازبکستان کے اشتراک سے مغل شہنشاہ بابر اور برصغیر کے بڑے شاعر مرزا غالب پر سیریز بنانے جارہا ہے۔

وفاقی وزیر کے مرزا غالب پر ڈرامہ بنانے کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب داد دے رہے ہیں۔ بیشتر صارفین کا خیال ہے کہ جب ادب کی بات آتی ہے تو پاکستان کوئی سرحدیں نہیں دیکتھا اور تاریخی کرداروں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گلگت بلتستان کی انتخابی مہم میں ثقافتی رنگ غالب

چند صارفین نے فواد چوہدری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کے باوجود پاکستان ہندوستانی قومی شاعر مرزا غالب پر ڈرامہ بنانے جارہا ہے جو کہ لائق تعریف ہے۔

مرز غالب کا اصل نام مرزا اسد اللہ بیگ خان تھا، وہ ہندوستان کے مشہور شاعروں میں سے ایک تھے جنہوں نے اردو اور فارسی دونوں زبانوں پر عبور حاصل کیا۔ مرزا غالب کو شہنشاہ بہادر شاہ ظفر نے ’دبیر الملک‘ کے لقب سے بھی نوازا تھا۔

متعلقہ تحاریر