نادیہ جمیل کا موٹر سائیکل پر ہنزہ کا سفر

انسٹاگرام صارفین نے نادیہ جمیل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نادیہ جمیل حال ہی میں کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے میں  کامیاب  ہوئی  ہیں،  اب  انہوں  نے  موٹرسائیکل  پر ہنزہ پہنچنے کی ٹھان لی  ہے۔  اداکارہ  نےانسٹاگرام پر موٹرسائیکل پر سواری  کی تصویر شیئر کردی۔

نادیہ جمیل کا  شمار  پاکستان  کی  ان  چند  اداکاراؤں میں  ہوتا  ہے  جو  نہ  صرف  منفرد  کردار  نبھانا  پسند  کرتی  ہیں  بلکہ  اپنی نجی زندگی  میں  بھی  کچھ  انوکھا  کرنا  چاہتی  ہیں۔

کینسر  سے  صحتیاب  ہونے  والی  نادیہ  جمیل  نے  فوٹو  اینڈ  ویڈیو  شیئرنگ  ایپ انسٹاگرام پر  مداحوں  کو بتایا کہ  وہ ہنزہ کے سفر کے دوران کڑک چائے پینے کے لیے ہوٹل پر رکی تھیں جہاں ان کی ملاقات ایک دلچسپ مہم جو ٹیم سے ہوئی۔ نادیہ جمیل نے بتایا کہ ان کا اگلا سفر اب موٹرسائیکل پر ہوگا۔ وہ  اس سفر کے دوران  ملنے والے دلچسپ افراد، کھانوں اور مقامات کے حوالے سے تفصیلات شیئرکرتی رہیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadia Jamil (@njlahori)

یہ  بھی  پڑھیے

بیڈمنٹن کھلاڑی ماہور شہزاد کے امتحانات میں شاندار نتائج

  انسٹاگرام صارفین نے نادیہ جمیل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  کینیڈین سیاح روزی گبریل  نے  بھی  نادیہ  جمیل  کی  پوسٹ  پر  ان  کے  لیے پیغام  چھوڑا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل نے گزشتہ برس 13اپریل کو ٹوئٹر پیغام کے ذریعے صارفین کو چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کی افسوسناک خبر دی تھی۔ وہ برطانیہ میں کینسر کا کامیاب علاج کروانے کے بعد حال ہی میں وطن واپس لوٹی ہیں۔

متعلقہ تحاریر