ہمایوں سعید اور کبریٰ خان ناقدین کے نشانے پر
پروگرام میں پوچھے گئے سوال کا آخری آپشن سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔
پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ کبریٰ خان کو اے آر وائی نیوز کے شو پر مدعو کیا گیا۔ پروگرام میں دونوں فنکاروں سے کیے جانے والے سوالات پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔ صحافی انصار عباسی نے بھی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کردیا۔
ہمایوں سعید اور کبریٰ خان کو اے آر وائی کے پروگرام میں جانا مہنگا پڑگیا۔ شو کے دوران پوچھا جانے والا ایک سوال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پروگرام میں دونوں مہمانوں سے سوال کیا گیا کہ کوئی لڑکا انجان لڑکی کو دیکھ کر سب سے پہلے کون سا جملہ کہتا ہے؟ جس کے آپشنز تھے، آپ کو پہلے کہیں دیکھا ہے، ماشاءاللہ، ہیلو اور اف کیا بچی ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون !!
قومی سطح کے چینلز پہ کس طرح کی سنجیدہ نشریات چل رہی ہیں کوئی ہے جو یہ گُر سیکھنا چاہتاہے؟ @reportpemra @AnsarAAbbasi pic.twitter.com/cHoSw0EGzy— Muhammad Amir Baloch (@M_Amirbaloch) August 26, 2021
یہ بھی پڑھیے
نادیہ جمیل کا موٹر سائیکل پر ہنزہ کا سفر
سوال کا آخری آپشن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موضوع بحث بن گیا۔ صحافی انصار عباسی نے بھی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔دیکھا جائے تو یہ ہمارے معاشرے کے لوگوں کی ایک عام سوچ ہے لیکن اس بات کو لکھ دینے سے صارفین کا خیال ہے کہ اس طرح سماج میں منفی سوچ جنم لیتی ہے۔
ہمارا میڈیا ہمارے معاشرے کی تباہی کی ہر حد پار کرتا جا رہا ہے
— Amjad Shaheen (@amjadshaheen1) August 26, 2021
پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں ایک بہت بڑا ہاتھ ان شوز کا ہے لوگوں کی عزت کو اچھالا جاتا ہے تفریح کے نام پے مگر وہ لوگ سہی میں صرف فری گفٹ میں انٹرسٹڈ ہوتے ہیں اور اپنے آپ کو ذلیل کروا لیتے ہیں
— Waseem Khan (@Waseemkhan5735) August 26, 2021
چند صارفین نے کچھ اور ویب شوز کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صرف مین اسٹریم میڈیا ہی نہیں سوشل میڈیا بھی بےحیائی پھیلانے میں پیش پیش ہے۔
مین سٹریم میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بےحیائی اور بےہودگی کی روک تھام ہونی چاہیے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہیے کیونکہ آج کل نوجوان مین سٹریم میڈیا کی نسبت سوشل میڈیا زیادہ دیکھتے ہیں pic.twitter.com/LY1psh2Z9r
— Muzammal (@Muzml_) August 26, 2021