اداکار یاسر حسین نے سیریل کلر “جاوید اقبال” کا روپ دھار لیا

100 بچوں کے قاتل نے 30 دسمبر 1999 کو روزنامہ جنگ لاہور کے دفتر کے سامنے پولیس کو گرفتاری دی تھی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے اپنی نئی آنے والی فلم “جاوید اقبال” دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر کی تصویری جھلک پیش کی ہے۔

اس فلم میں اداکار یار حسین “جاوید اقبال” کا کردار ادا کریں گے جنہوں نے 1998 سے 1999 تک لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

لکس اسٹائل ایوارڈز؛ نامزدگیوں پر سونیا حسین، کبریٰ خان اور یاسرہ رضوی ہم آواز

ڈرامہ “باندھی” سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار یاسر حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلم “جاوید اقبال” کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ فلم جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اُن کی اہلیہ اور اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کی آنے والی فلم کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سیریل کلر “جاوید اقبال” کا معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب انہوں نے ایک مقامی اخبار اور پولیس کو گھروں سے بھاگنے والے  100 لڑکوں کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعترافی خط لکھا تھا۔

انہوں نے خط میں لکھا تھا کہ وہ بچوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیتا تھا اس کے بعد لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے تیزاب میں ڈال دیتا تھا۔

پولیس نے اعتراف جرم کے بعد جاوید اقبال کی تلاش شروع کی تھی مگر وہ روپوش رہا تھا۔ تاہم 30 دسمبر 1999 کو روزنامہ جنگ کے دفتر کے سامنے جاوید اقبال نے پولیس کو گرفتاری دے دی تھی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر جاوید اقبال کو موت کی سزا سنائی تھی ، لیکن پھانسی سے کچھ روز قبل ہی انہوں نے جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

اداکارہ عائشہ عمر فلم میں تفتیشی افسر کا کردار ادا کریں گی۔

Facebook Comments Box