صافی اور صائم جیسا شخص حقیقت میں کوئی نہیں، ہارون شاہد
اداکار اپنے دونوں ڈراموں میں ایک ہی جیسے کردار میں نظر آرہے ہیں۔
پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار ہارون شاہد ان دنوں دو ڈراموں میں ایک ہی قسم کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین سوال کر رہے ہیں کہ کیا حقیقی زندگی میں بھی مرد اس طرح کے ہوتے ہیں۔
اداکار ہارون شاہد ان دنوں ہم ٹی وی پر نشر ہونے والے دو ڈراموں ہم کہاں کے سچے تھے اور آخر کب تک میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ حیران کن طور پر ہارون شاہد اپنے دونوں ڈراموں میں ماہرہ خان اور سرحا اصغر کے مدمقابل ایک ہی جیسے کردار میں ںظر آرہے ہیں۔
آخر کب تک میں ہارون شاہد ڈرامے کے کردار فجر سے شادی کے بعد ان کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جبکہ ہم کہاں کے سچے تھے میں وہ مہرین سے متاثر ہوکر اس کے مسائل حل کرنے کے لیے شادی کرنا چاہتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی ماہین عزیز نے لکھا کہ ہارون شاہد جس طرح ڈراموں میں صائم اور صافی کا کردار ادا کررہے ہیں کیا حقیقی زندگی میں بھی لوگ اس طرح کا رویہ اپناتے ہیں۔
Do guys like Safi from #HumKahanKaySachayThay and Saim from #AakhirKabTak really exist? @Haroon_5hahid
— Maheen Aziz (@MaheenAziz4) August 30, 2021
یہ بھی پڑھیے
انسٹاگرام پر حقیقی زندگی کا عکس دکھائی نہیں دیتا، عائشہ عمر
صحافی کی ٹوئٹ پر ہارون شاہد نے لکھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اصل زندگی میں بھی ایسا ہوتا ہوگا۔
I doubt it! 🤷🏻♂️
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) August 30, 2021
عمیر علوی نے ماہین عزیز کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے آپ نے کبھی ہارون شاہد کا غصہ نہیں دیکھا۔ اس پر ہارون شاہد نے کہا کہ آپ فوراً پھپھو بن جائیں۔
Lagta hai inhun ne kabhi Haroon Shahid ka ghussa nahi dekha!
— Omair Alavi (@omair78) August 30, 2021
Aap foran phuppo Bann jaain 🤦🏻♂️
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) August 30, 2021