ایمن خان بھی ینگ اسٹنرز کی مداح نکلیں
نوجوان گلوکاروں کے نئے گانے "وائے ناٹ میری جان" کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔
ینگ اسٹنرز کے نام سے مشہور کراچی کے نوجوان ریپ گلوکاروں طلحہ انجم اور طلحہ یونس کے نئے گانے "وائے ناٹ میری جان” کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ لوگ بھی نوجوانوں کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔
برگر کراچی گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والے کراچی کے ینگ اسٹنرز نے ایک مرتبہ پھر ریپ گانا ریلیز کرکے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ پیپسی کے اشتراک سے ریلیز ہونے والے اس گانے سے گلوکاروں کو پذیرائی مل رہی ہے۔
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جڑے لوگ بھی گانے کی بہت تعریف کررہے ہیں۔ اداکارہ ایمن خان بھی ینگ اسٹنرز کی مداح نکلیں۔ انسٹاگرام پوسٹ میں ایمن خان نے گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کون کہتا ہے پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی ہے؟ ینگ اسٹنرز نئی نسل کی آواز بن رہے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
صافی اور صائم جیسا شخص حقیقت میں کوئی نہیں، ہارون شاہد
اداکارہ ایمن خان کے علاوہ ایف ایم ہوسٹ اور وی جے انوشے اشرف نے بھی نوجوانوں کے اس گانے کی بہت تعریف کی ہے۔
ینگ اسٹنرز کی انسٹاگرام پوسٹ پر بھی سوشل میڈیا صارفین انہیں داد دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے 28 اگست کو ریلیز کیے جانے والے اس گانے کی ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔