فیشن ڈیزائنر عائشہ جم کو لینے کے دینےپڑگئے

عائشہ اجمل نے انسٹاگرام اسٹوری میں تعصب اورحقارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوکوٹ والوں کو پتھر کے دورمیں جینے والا قرار دیدیا

معروف فیشن ڈیزائنر عائشہ جم نے اپنے ملبوسات کی نئی کلیکشن “نوکوٹ کی رانی” کے حوالے سے لگائی گئی انسٹاگرام اسٹوری  میں تعصب اورحقارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوکوٹ والوں کو پتھر کے دورمیں جینے والا قرار دیدیا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پرانسٹاگرام اسٹوری ہٹادی۔

فیشن ڈیزائنر عائشہ جم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ہماری  کلیکشن”نوکوٹ کی رانی” نوکوٹ کے رہائشیوں کی تہذیب کی عکاس ہے جو آج بھی پتھر کے دور میں جی رہے ہیں اور اپنی دلکشی،ماہرانہ کاریگری کے باوجود قدامت پسندی کو چھوڑنےسے انکاری ہیں، ان کی روحیں چمکتے آئینوں اور گوٹوں سے بنی ہوئی ہیں ، ہم نے  ان کی تہذیب کی درست عکاسی کے لیے ان تین  عوامل کا استعمال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیشن انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی ڈیزائنر انیلہ مرچنٹ سے گفتگو

عائشہ جم کو نوکوٹ کی تہذیب کو پتھر کے دور کی تہذیب قرار دینا مہنگا پڑگیا۔سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ جس تہذیب کے عناصر کو آپ اپنے کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہیں اسی تہذیب کو کس منہ سے پتھر کے دور کی تہذیب قرار دے رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد عائشہ جم نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری ہٹادی۔

Facebook Comments Box