عفت عمر کے قابل ضمانت اور علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ نے گلوکار علی ظفر ہرجانہ کیس میں اگلی سماعت پر گلوکارہ میشا شفیع کو لازمی پیشی کے سمن جاری کردیے ہیں۔

لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکار اور اداکار علی ظفر کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کیس میں اداکارہ عفت عمر اور علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت کے بعد تحریری فیصلہ جاری کیا گیا۔ فیصلے میں عفت عمر کو ملزمہ قرار دیتے ہوئے لکھا گیا کہ اداکارہ بغیر وجہ کے پیشی پر حاضر نہیں ہوئیں اور ان کے وکیل کی جانب سے کوئی قانونی جواز بھی پیش نہیں کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، اور آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کرینہ کپور بھارتی سماج کے خلاف کیوں کام کررہی ہیں؟

جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے اپنے فیصلے میں عدم پیشی پر علی گل پیر کو ملزم قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے گلوکارہ میشا شفیع اور ماہم جمال کو سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر لازمی پیش ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

عدالت نے ملزمان کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

لاہور پریس کلب کے ممبر اور معروف صحافی رانا بلال نے گلوکار علی ظفر ہرجانہ کیس میں عدالتی فیصلے کو سماجی رابطوں ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر