معافی نہیں مانگوں گا، علی گل پیر کامقدمہ لڑنے کا اعلان

علی گل پیر نے کہا ہے کہ کتنے ہی نوٹسز موصول ہو جائیں معافی نہیں مانگوں گا مقدمہ لڑوں گا

گلوکار اور اداکار علی ظفر کی جانب سے کردار کشی کا مقدمہ درج کروانے پر کامیڈین علی گل پیر نے معافی مانگنے کے بجائے مقدمے کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی ظفر نے گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کردار کُشی کرنے کے الزام میں عدالت میں درخواست دائر کروائی تھی جس پر عدالت نے علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ اب کامیڈین نے معافی مانگنے کے بجائے مقدمے  کا سامنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

علی گل پیرنے لاہور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ  ان کے خلاف کتنے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیئے جائیں انہیں کوئی پروا نہیں، وہ معافی نہیں مانگیں گے بلکہ مقدمے کا سامنا کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیئے گئے بیان پرعلی ظفر کے وکیل نے علی گل پیر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ امید کرتا ہوں کہ آپ عدالت سے بھاگیں گے نہیں بلکہ عدالت میں آکراپنے مؤقف کا دفاع کریں گے۔ علی ظفرکے وکیل نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ مقدمہ عدالت میں دائرکیا گیا ہے تاکہ ان لوگوں کے لیے مثال قائم کی جاسکے جو کسی کی زندگی اور عزت کو ’’ مذاق ‘‘ بنانے کے بارے میں سوچتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلا کی سوشل میڈیا پر جنگ

یاد رہے کہ علی ظفر گلوکارہ میشا شفیع، ادکارہ عفت عمر اور علی گل پیر پر الزام عائد کیا ہے کہ کہ انھوں نے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر ان کی کردار کُشی کرتے ہوئے منظم انداز میں ایک مہم چلائی اور عدالت میں طلب کئے جانے کے باوجود ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے

متعلقہ تحاریر