اداکارہ سجل علی اور کبریٰ خان ‘صنف آہن’ کا حصہ بن گئیں

سکس سگما اور نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے تیار ہونے والی ڈرامہ سیریل کو آئی ایس پی آر کی معاونت بھی حاصل رہے گی۔

پاکستان کی معروف اداکارائیں سجل علی اور کبریٰ خان ڈرامہ سیریل "صنف آہن” میں ایک ساتھ دکھائی دیں گی، دونوں اداکارائیں ڈرامہ سیریل میں فوجی خواتین کا کردار ادا کریں گی۔ مداحوں کی جانب سے دونوں کے فوجی لک کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

"صنف آہن” کی کہانی فوجی خواتین کی اردگرد گھومتی ہے جو جدوجہد کرتے ہوئے زندگی کی راہ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

علی ظفر کے وکیل نے لینا غنی کےبعد اسامہ خلجی کو بھی لاجواب کردیا

اس پروجیکٹ کی کہانی کو پاکستان کی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے، جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں۔

یہ ڈرامہ سیریل جلد پردہ اسکرین کا حصہ بننے والی ہے۔ شائقین کی جانب سے کبریٰ خان اور سجل علی کے کردار کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

اداکارہ کبرٰی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے آنے والے پروجیکٹ "صنفِ آہن” میں ایک کیڈٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے مدمقابل سجل علی کے علاوہ بھی کئی اداکارائیں اس پروجیکٹ میں کام کررہی ہیں۔

سکس سگما اور نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے تیار ہونے والی ڈرامہ سیریل "صنف آہن” کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی معاونت بھی حاصل رہے گی۔

اداکارہ سجل علی اور کبریٰ خان کے علاوہ یمنہ زیدی ، سائرہ یوسف ، ثمینہ ہمایوں سعید ، شہزاد نصیب ، ثنا شاہنواز ، اور رمشا خان بھی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

"عہد وفا” کے بعد یہ آئی ایس پی آر کی دوسری ڈرامہ سیریل ہوگی ، جس میں احد رضا میر ، عثمان خالد بٹ ، احمد علی اکبر ، اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ یہ چار دوستوں پر مشتمل اسکول گروپ ہے جو ساری زندگی ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر