اداکار ہارون شاہد کا پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے پر افسوس کا اظہار

ہارون شاہد نے کہا کہ میری فیملی ملک سے باہر ہے اور میں بھی شہر میں نہیں ہوں اس لئے تحریک انصاف کو ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے

اداکار ہارون شاہد کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات والے دن شہر میں نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دے سکے جس پر انھوں نے افسردگی کے ساتھ پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکار ہارون شاہد نے گذشتہ روز ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات  کے روز پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینے پر اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ میری فیملی ملک سے باہر ہے اور میں بھی شہر میں نہیں ہوں اس لئے تحریک انصاف کو ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے،  انھوں نے بتایا کہ ایک  دہائی کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ ان  کے گھرانے  نے تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیا جس کا بہت افسوس ہے، انھوں نے اپنے پیغام میں  تحریک انصاف کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

صافی اور صائم جیسا شخص حقیقت میں کوئی نہیں، ہارون شاہد

ہارون شاہد کی جانب سے اپنی پسندیدہ سیاسی  جماعت کی  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھل کر حمایت کرنے پر ان کے پرستاروں نے ان کی خوب پزیرائی کی، بعض صارفین  نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شوبز سے وابستہ افراد عام طورپر کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے اپنی پسند اور ناپسندکا اظہار نہیں کرتے لیکن ہارون شاہد  نے کھل کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا جو قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کہ ہارون شاہد  گلوکار اور موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اداکار بھی ہیں جنھوں نے 2017 میں پہلی مرتبہ شعیب منصور کی فلم “ورنہ” سے اپنی پہچان بنائی اس سے قبل انھوں نے “ہم ٹی وی” کے سیریل “تجدید وفا” سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔

Facebook Comments Box