میٹ گالا 2021″ کے عجیب وغریب ملبوسات، کم کارڈیشین کا پراسرار لباس مرکز نگاہ
میٹ گالا 2021 کاشمار امریکی ریاست نیو یارک کے میٹروپالیٹن میوزیم آف آرٹ کے زیرِانتظام منعقد ہونے والے دنیائے فیشن کے سب سے بڑے ایونٹ میں ہوتا ہے

فیشن کی دنیا کاسب سے بڑاایونٹ کہلائے جانے ولا "میٹ گالا 2021” عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث دو سال کی منسوخی کے بعد گذشتہ رات 13ستمبر کو ایک بار پھر منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے مشہور و معروف اداکاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔
"میٹ گالا 2021” کا شمار امریکی ریاست نیو یارک کے میٹروپالیٹن میوزیم آف آرٹ کے زیرِانتظام منعقد ہونے والے دنیائے فیشن کے سب سے بڑے ایونٹ میں ہوتا ہے یہ ایونٹ فیشن انڈسٹری کے سب سے بڑے شوز کے طورپر جانا جاتا ہے، اس ایونٹ کی انوکھی بات یہ ہے کہ ہر نئے سال میں اس ایونٹ کی ایک الگ اور نئی تھیم ڈیزائن کی جاتی ہے اور اسی کے حساب سے بڑے بڑے فنکار نت نئے اور عجیب و غریب لباس زیب تن کر کے آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
معروف ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے اپنے مداحوں کو حیران کردیا
اس ایونٹ میں تمام ہی فنکار اپنے انوکھے لباس اور میک اپ کے باعث توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں تاہم ان گذشتہ روز میٹ گالا کی تقریب میں امریکا کی معروف ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین تقریب میں اپنے عجیب وغریب لباس کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
کم کارڈیشین نے اپنے پراسرار لباس سے سب کو تجسس میں مبتلا کردیا انھوں نے سر سے لیکر پاؤں تک پورے جسم کو ایک سیاہ رنگ کے لباس سے ڈکھ رکھا تھا جس میں ان کا چہرہ بھی نظرنہیں آرہا تھا۔
میٹ گالا کے آغاز سے قبل ایونٹ میں شرکت کیلئے جب کم کارڈیشین جب والدہ اور بہن کے ہمراہ نیویارک پہنچی تو بھی انھوں نے ایک عجیب و غریب سیاہ رنگ کے چمڑے کا سوٹ پہنا ہوا تھا جس کو دیکھ کر ان کے مداح پریشان ہوگئے تھے، اداکارہ چمڑے کا سوٹ پہن کر نیو یارک شہر میں میں داخل ہوئیں تو انکا چہرہ بھی زپ شدہ چمڑے کے ماسک سے ڈھکا ہوا تھا۔