نیب کی تعریف، مہوش حیات، علی ظفر مخالفین کے نشانے پر
ویڈیو پر طنز کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نبیل گبول نےلکھا ممکن ہے کہ یہ (مہوش حیات) اگلی چیئر مین نیب ہوں

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات نے بدعنوانی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے کرپشن سے پاک ہونا بہت ضروری ہے۔
گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف عدنان ملک پی ایم ایل کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’وہ کرپشن کے خلاف کوششوں پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی کاوشوں کو سراہتی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ پاکستان کا ہر شہری کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
مہوش حیات حقیقی محبت کی تلاش میں
اداکارہ کامزید کہنا تھ اکہ ’میں پاکستان کو بدعنوانی سے پاک ملک بنانے میں قومی احتساب بیورو کی کاوشوں کو نہ صرف سراہتی ہوں بلکہ امید ظاہر کرتی ہوں کہ نیب قانون کے مطابق پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لیے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے گا تاکہ ہمارا ملک ترقی کرسکے۔‘
نیب کی نئی ترجمان پیش خدمت ہے مہوش حیات کا کہنا ہے کہ نیب کی کاوشوں کو سراہتی ہوں pic.twitter.com/RFfUVp3nWD
— ADNAN MALIK PMLN (@ADNANMALIKPMLN3) September 13, 2021
اس ویڈیو کو معروف پاکستانی صحافی طلعت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا گیا جس پر طنز کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نبیل احمد گبول نے لکھا کہ ممکن ہے کہ یہ (مہوش حیات) اگلی چیئر مین نیب ہوں۔
مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ان سیاسی جماعتوں کے حمایتی اور ہمدردوں کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے جو حالیہ نیب کی گرفت میں ہیں اور جن کے خلاف نیب کے ریفرنسز چل رہے ہیں۔