سلیبرٹی پریمیئر لیگ، نیا کرکٹ ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگا

"تیار ہوجاؤ پنڈی"، گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایونٹ کا پوسٹر شیئر کردیا

پاکستان میں کرکٹ کو قومی کھیل ہاکی سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔ معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر CPL(سلیبرٹی پریمیئر لیگ) کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں CPL(سلیبرٹی پریمیئر لیگ) کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “تیار ہوجائو پنڈی”۔ PSL اور KPL کے بعد ملکی سطح پر نئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔

شائقین CPL میں ملک کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔ علی ظفر کی اس ٹویٹ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی کا شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن مرچنڈائز اسٹور متعارف کرانے کا فیصلہ

معید عرفان نے لکھا کہ “کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیوں کے سبب دکانیں بند ہیں اور آپ اس دوران کنسرٹ کرنا چاہ رہے ہیں”۔

حمزہ قریشی نے ٹویٹ پر جواب دیا کہ “یقینی طور پر CPL کو منعقد کرنے کیلیے حکومتی اداروں نے خاطر خواہ انتظامات کیے ہوں گے، ہمیں ہر اقدام پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے منفی سوچ نہیں اپنانی چاہیے”۔

وقار افضل نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ “بالاآخر ہمیں بڑی مدت کے بعد اچھا نغمہ سننے کو ملے گا”۔

کئی صارفین نے یہ خواہش ظاہر کی کہ کیا ہی اچھا ہو اگر ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے تاکہ کاروبارِ زندگی مکمل طور پر بحال ہوسکے۔

Facebook Comments Box