کونسی اداکارہ کس برانڈ کی ملبوسات استعمال کرتی ہیں

پاکستانی ملبوسات تیار کرنے والی معروف برانڈز اپنے ملبوسات کی مشہوری کیلئے شوبزنس کے فنکاروں کا بطور برانڈ ایمبیسڈر استعمال کررہے ہیں

پاکستانی ملبوسات تیار کرنے والی معروف برانڈز اپنے ملبوسات کی مشہوری کیلئے شوبزنس کے فنکاروں کا بطور برانڈ ایمبیسڈر استعمال کررہے ہیں، عائزہ خان، حرا مانی اور حنا الطاف کے بعد اب ملبوسات کی معروف برانڈ "کراس  اسٹیچ” نے منال خان کو اپنی برانڈز کی پرموشن کیلئے  بطور برانڈ ایمبیسڈر نامزدکردیا۔

منال خان کو "کراس اسٹیچ” کی جانب سے شادی کی تقریبات کے دوران فروخت کئے گئے ملبوسات کیلئے برانڈ ایمبیسڈر کے طورپر نامزدکیا گیا۔

عائزہ خان ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ؟

اداکارہ حنا الطاف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈیزائنر ماریہ بی کے ساتھ  اپنے نئے کلیکشن پر کام کررہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf)

معروف اداکارہ عائزہ خانے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈیزائنر عائشہ عمران  کے تیارکردہ عروسی  لباس کی تصاویر شیئرکیں جس نے ان کے مداحوں  کی آنکھوں کو خیرہ کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ حرا مانی نے بھی ڈیزائنر علی ذیشان کے تیار کردہ ملبوسات کے ساتھ اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی  جس کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیاگیا۔

 دنیا بھر میں یہ رواج عام ہوگیا ہے کہ ملبوسات تیار کرنے والی برانڈزاپنی پراڈکٹ کی پروموشن کیلئے معروف اداکاروں کو برانڈ ایمبیسڈر کے طورپر منتخب کرتے ہیں۔

 

متعلقہ تحاریر