”مذہبی مواد کو یوٹیوب پر مونیٹائز نہیں ہونا چاہیے”
پاکستانی گلوکار بلال مقصود سمجھتے ہیں کہ یوٹیوب پر مذہبی مواد چلنے کے دوران آنے والے اشتہارات سے مواد کی بے حرمتی ہوتی ہے۔
پاکستان کے نامور بینڈ اسٹرنگز کے ممبر اور معروف میوزک کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ قرآنی سورتوں یا مذہبی مواد کو یوٹیوب پر مونیٹائز نہیں ہونا چاہیے۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید لکھا کہ یوٹیوب پر آپ سورۃ رحمٰن سن رہے ہوں اور درمیان میں کوئی لان یا کوکنگ آئل کا ایڈ آئے تو یہ انتہائی بے حرمتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان فلم قائد اعظم زندہ باد میں کون سا کردار ادا کریں گی؟
جس پر ان کے کئی مداحوں نے اتفاق کرتے ہوئے حمایت کی جبکہ کچھ نے اختلاف بھی کیا کہا کہ ۔ اس پر ایک یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مذہبی ویڈیوز اسی وجہ سے مونیٹائز نہیں کرتے تاکہ قرآن کی خوبصورتی برقرار رہے۔